• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ، یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز

پاکستان بحریہ کا  یوم آزادی کے موقع  پر  تقریبات کا انعقاد


پاکستان بحریہ کی جانب سے آج صبح یوم آزادی کے موقع کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز کیا گیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صبح کا آغاز پاک بحریہ کی مساجد میں ملکی استحکام و ترقی اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی میں پاک بحریہ کے یونٹ پی این ایس بہادر میں اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مزارِ قائد پر اعزازی گارڈ کی تعیناتی کی پر وقار تقریب منعقد ہو گی ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مزار قائد پر پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالیں گے۔

تازہ ترین