• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد  7 لاکھ 57 ہزار 656 ہو گئی


کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ 88 ہزار 506 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 57 ہزار 656 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 63 لاکھ 89 ہزار 492 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 64 ہزار 512 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 39 لاکھ 41 ہزار 358 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 70 ہزار 415 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 54 لاکھ 15 ہزار 666 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 24 لاکھ 2 ہزار 47 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 17 ہزار 239 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 28 لاکھ 43 ہزار 204 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 5 ہزار 564 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 32 لاکھ 29 ہزار 621 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 48 ہزار 177 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 64 ہزار 316 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 15 ہزار 498 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 12 ہزار 823 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 11 ہزار 270 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 72 ہزار 865 رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 25 ہزار 648 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 5لاکھ 7 ہزار 996 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 55 ہزار 293 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 5 لاکھ 5 ہزار 751 ہو گئے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 14 ہزار 145 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 33 ہزار 805 ہو چکی ہے۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 299 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 80 ہزار 34 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 605 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 55 ہزار 856 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا کی نئی لہر، آکلینڈ میں لاک ڈاؤن

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 19 ہزار 162 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 36 ہزار 324 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 347 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 798 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 303 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 519 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 786 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں سے 14 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 300 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 153 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 15 ہزار 932 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 774 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 65 ہزار 215 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین