وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں کا زمینی رابطہ جلد بحال کیا جائے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور جوہی کا دورہ کیا۔
وزیرِ اعلیٰ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی بحالی یقینی بنا رہے ہیں، ان کی رہائش، خوراک اور فصلوں کے لیے کھاد کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایف پی بند ٹوٹنے کی تحقیقات کی جا رہی ہے اورغفلت ثابت ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔