آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بین الاقوامی سطح پر ملک کا وقار بلند رکھنے والی ٹیم کیلئے ستارہ امتیاز کا اعلان


پاکستان کو ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر کا جرمانہ بچانے اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کے وقار کو بلند رکھنے والی ٹیم کے لیے اعلیٰ سول ایوارڈ ستارہ امتیاز کا انعام دینے کا اعلان کردیا گیا۔

بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے، لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز اور احمد عرفان اسلم پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم نے سوئس، لبنانی اور دبئی بینکوں سے ترک رینٹل پاور کمپنی ’کارکے‘ کی بدعنوانی کے شواہد جمع کیے۔

اس ٹیم نے پاناما اور برٹش ورجن جزیرے سے بھی دستاویزات حاصل کیں۔

ٹیم نے کارکے کو نہ صرف 6 بین الاقوامی اداروں سے پاکستان کے خلاف معاملات واپس لینے پر مجبور کیا بلکہ پاکستان کو بین الاقوامی فورمز میں مالی نقصان سے بچایا۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی بریگیڈ رانا عرفان شکیل رامے نے کی، ٹیم کو 23 مارچ کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید