کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں عید الاضحی کے بعد کانگو وائرس کا دوسرا کیس سامنے آگیا، جناح اسپتال کی ایگزیکٹوو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی کے مطابق کوئٹہ کے رہائشی 22 سالہ محمد یوسف داود میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی، محمد یوسف کو 2 دن پہلے جناح اسپتال لایا گیا تھا، عید الاضحی کے بعد کانگو وائرس کا یہ دوسرا مریض سامنے آیا ہے، ٹیسٹ کرانے پر کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ شخص کو آئسولیٹ کرکے علاج کیا جارہا ہے۔