• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کی ریلی پر حملہ، مشتبہ شخص کی تلاش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کی یوم کشمیر ریلی میں دستی بم حملے کے حوالے سے پیش رفت سامنے آگئی ،تفتیشی اداروں نے ریلی میں حملے سے قبل یہاں موجود مشتبہ شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔

تفتیشی اداروں نے مشتبہ شخص کی نشاندہی کے لئے عوام الناس کے لئے ایک موبائل نمبراور مشتبہ شخص کی تصویریں جاری کی ہیں ۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ فوٹیج میں نظرآنے والے مشتبہ شخص کی جماعت اسلامی کے کارکن کی حیثیت بھی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

سیکیورٹی ادارے کی جانب سے جاری کردہ نمبر پر شہری بھی مشتبہ شخص کے متعلق اطلاع فراہم کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین