• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین، عمارت کے تہہ خانے میں آ گ لگ گئی، 3پاکستانی جاں بحق

بارسلونا(شفقت علی رضا)اسپین کے صوبے کاتالونیا کے دارلحکومت بارسلونا کے علاقے ”بارسلونیتا“ میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے تین پاکستانی جاں بحق جبکہ چھ شدید زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق جاں بحق تینوں پاکستانیوں کا تعلق گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں سے ہے اور تینوں آپس میں کزن ہیں جن کی شناخت مظہر سلیم، سرفراز احمد اور ابو سفیان شامل ہیں جبکہ ان کا ایک بھائی شدید زخمی ہے، آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لوگوں نے باہر سڑک پر کود کہ جان بچائی جن میں ہلاک ہونے والوں کے دو بھائی بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین