• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماما قدیر کے بھائی کے گھر پر لیویز کی وردی میں ملبوس افراد نے فائرنگ کی،نصراللہ بلوچ

کوئٹہ (آ ن لائن)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ چشم دید گواہوں کے مطابق سوراب میں تنظیم کے وائس چیرمین ماما قدیر کے بھائی کے گھر پر رات 12 بجے لیویز کی وردیوں میں ملبوس افراد نے فائرنگ کی فائرنگ سے ماما قدیر کا نواسہ بالاچ زخمی ہو گیا ۔ جو باعث تشویش ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی سی سوراب کو فوری طور پر معطل اور واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
تازہ ترین