• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان چیمبر،اتحاد لائنز کلب، گرجا گھر اور دیگر اداروں میں جشن آزادی کی تقاریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے پرچم کشائی کی گئی، کیک کاٹے گئے، ملک کیلئے دعائیں۔ایوان تجارت و صنعت ملتان میں جشن آزادی پر صدر میاں فضل الہی شیخ نے ایوان کی عمارت پر پرچم کشائی کی سینیئر نائب صدر میاں راشداقبال ،خواجہ محمد حسین ،مرزا علی احمد ہمراہ تھے۔انڈسٹریل اسٹیٹ بورڈ آف منیجمنٹ کے صدر میاں حسین احمد فضل سینیئرنائب صدر میاں راشد اقبال نے بھی پرچم کشائی کی۔ خواجہ عبدالقادر،میاں نعیم،خواجہ صلاح الدین،میاں آصف محمود،بختاور تنویر شیخ،ڈاکٹر آصف قریشی موجود تھے۔ملتان اتحاد لائنز کلب کی جانب سے صدر خواجہ آصف ،خواجہ محمد فاروق نے یوم آزادی کا کیک کاٹا۔ ملتان ڈایوسیس چرچ آف پاکستان کی کلرجی کیتھیڈرل آف سینٹ میری دی ورجن قاسم روڈ پر بشپ لیور اڈرک پال نےکیک کاٹا۔نعیم جاوید ،پاسٹر جارج ولیم ،عرفان کنول ودیگر موجود تھے۔ سربراہ گیلانی خاندان مخدوم غلام یزدانی گیلانی ،مفتی عبدالقوی ،اشرف اقبال بھٹہ نے شجاعباد لٹریسی سوسائٹی کی جانب سے چلڈرن کمپلیکس کے تھیلیسیمیامریض بچوں کے ساتھ کیک کاٹا۔ انجمن تاجران چاہ جموں والا وہاڑی روڈ کی جانب سے جنوبی پنجاب کے صدر ملک نیاز محمد بھٹہ ،عزیز الرحمن کمبوہ ،ملک شبیر بھٹہ اور توحید فیض نےپرچم کشائی کی۔ ملک فیروز احمد ،ملک لئیق بھٹہ ،چوہدری ارشد ،ملک سعید بھٹہ ،چوہدری نعیم ،محمد جنید ،محمد اسحاق،مہر الیاس ہمراہ تھے۔ انجمن تاجران چونگی نمبر 22وہاڑی روڈ کی جانب سے صدر حفیظ اللہ خان الحفیظ پٹرولیم پر پرچم کشائی کی۔ انجمن تاجران المصطفےٰ روڈ بلال چوک تا چونگی نمبر 22کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر صدر سرفراز قادری علوی ،نیاز بھٹہ  ودیگر نے کیک کاٹا۔
تازہ ترین