• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خوبصورت اداکارہ یمنیٰ زیدی نے پاکستان کی پہلی 12 سالہ فِگر اسکیٹر کی جشن آزادی پر دی گئی پرفارمنس کی تعریف کی ہے ۔

پاکستان کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستان کی 12 سالہ فگر اسکیٹر ملاک فیصل کی ویڈیو شیئر کی ہے ۔

 یمنیٰ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ملاک فیصل پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے ملی نغمے پر متاثر کُن پرفارم کر رہی ہیں ۔

یمنیٰ زیدی نے ملاک فیصل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ملاک کی صلاحیتوں کی تعریف کی کہا ہے کہ ’ آزادی کے موقع پر 12 سالہ ملاک کی جانب سےنہایت خوبصورت پرفارمنس دی گئی، اُنہیں ملاک کا جوش و جذبہ بہت پسند آیا ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ ’ملاک فیصل ظفر‘ گزشتہ سال آسٹریا میں انٹرنیشنل فگر اسکیٹنگ ٹورنامنٹ جیت کر پہلی پاکستانی فگر اسکیٹر بن گئی تھیں ۔

12 سالہ ملاک فیصل ظفر نے آسٹریا کے سب سے بڑے فگر اسکیٹنگ مقابلے کے 24ویں انٹرنیشنل ایسکپ انسبرک 2019 میں حصہ لیا تھا اور اِس عالمی مقابلے میں آسٹریا، جرمنی، اٹلی، سوئٹزر لینڈ اور دیگر کئی ممالک کے 200 سے زائد ایتھلیٹس نے بھی حصہ لیا تھا۔

ملا ک فیصل نے 24ویں انٹرنیشنل ایسکپ انسبرک 2019 میں عمدہ اسکیٹنگ کرتے ہوئے اِن تمام ایتھلیٹس کو شکست دی اور ’بیسک نوائس گرلز 2‘ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

تازہ ترین