• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید ملکی سیاست کو وہیں پہنچانا چاہتے ہیں جہاں مشرف نے پہنچایا، رانا ثنا اللّٰہ


پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید ملکی سیاست کو وہیں پہنچاناچاہتے ہیں جہاں مشرف نے پہنچایا تھا۔

رانا ثنااللّٰہ نے وزیرِ ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی نائب صدر مریم نواز پر حملہ، کارکنان پر پتھراؤ، ان کے سر پھاڑنے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ شیخ رشید کورونا سے بچ گئے لیکن مریم نواز کے خوف سے ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید معاشی تباہی، بےروزگاری اور بھوک کا جواب دیں۔

انھوں نے کہا کہ شیخ رشید دو سال میں 100 ٹرین حادثات کا جواب دیں، ن لیگ کی فکر نہ کریں۔

رانا ثنااللّٰہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ملکی سیاست کو وہیں پہنچانا چاہتے ہیں جہاں مشرف نے پہنچایا تھا۔

تازہ ترین