آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍ صفر المظفّر 1442ھ23؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بظاہر لگتا ہے مریم نواز کی گاڑی پر گولیاں چلائی گئیں، رانا ثنا

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ بظاہر لگتا ہے  نیب پیشی پر مریم نواز کی گاڑی پر گولیاں چلائی گئیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر قانون پنجاب نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ تفتیشی ماہرین سے مریم نواز کی گاڑی کا معائنہ کروالیا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سازش میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گاڑی کی فارنزک کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مریم نواز کی گاڑی بُلٹ پروف نہ ہوتی تو کوئی سانحہ بھی ہوسکتا تھا۔

قومی خبریں سے مزید