• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برلن میں بھارتی یوم آزادی، یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا

جرمن دارالحکومت برلن میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔

بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیریوں اور ان کے ساتھ پاکستانی برادری نے بھرپور مظاہرہ کیا۔

اس مظاہرے کا اہتمام فرینڈز آف کشمیر برلن کے ساتھ برلن کی دیگر سیاسی اور سماجی تنظیموں نے کیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ مسلسل آزادی کے حق اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔

برلن کے اس مظاہرے کی خاص بات یہ بھی تھی کہ بھارتی سفارتخانہ کے اندر جب آزادی کا جشن منایا جا رہا تھا تو وہیں باہر کشمیریوں کے حق میں جرمن، انگریزی اور اردو زبان میں بھرپور نعرے بازی کی جا رہی تھی۔

اس مظاہرے میں برلن سمیت برانڈنبرگ، ڈریسڈن اور ہیمبرگ سے لوگوں نے شرکت کی۔

جرمنی کے مالیاتی مرکز فرینکفرٹ میں بھی اس حوالے سے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

تازہ ترین