پشاور( کرائم رپورٹر) خیبر پختونخوا میگا پراجیکٹ بی آر ٹی پر حالیہ توڑ پھوڑ اور سیکورٹی گارڈز پر تشدد کے واقعات رونما ہونے کے بعد سٹیشنز پر پولیس اہلکارتعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ابتدائی مرحلے میں ان سٹیشنز پر 250پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں ۔پشاورمیں بی آر ٹی کے شروع ہونے کے پہلے اوردوسرے روز متعدد سٹیشنز پر لوگ بغیرکارڈ کے سفر کرتے رہیں اور منع کرنے پر ہنگامہ آرائی ہوتی رہی ٗہشت نگری سٹیشن پر سیکورٹی گارڈز نے ان لوگوں کو منع کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے تین سیکورٹی گارڈز کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لہولہان کردیا ٗمتعدد سٹیشنز پر سفر کرنے والے لوگوں نے بسوں کی سیٹیں بھی پھاڑ دی تھیں مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے پولیس حکام نے ان سٹیشنز پر پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورابتدائی مرحلے میں ان سٹیشنز پر 250پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں یہ اہلکار رش کی صورت حال کوبھی کنٹرول کرینگے ۔