ملتان(سٹاف رپورٹر )کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے سیورج بارے شہریوں کی شکایت اور میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے ایم ڈی واسا کوغفلت برتنے والے افسران کو اظہار وجوہ نوٹس جاری کرنے کا بھی حکم دیا جس پر ایم ڈی واسا نے مختلف افسران کو نوٹس جاری کر دیئے۔ کمشنر شان الحق نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔اس سلسلے میں تاخیر اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔واسا شکایت سیل فعال کرے اور موصول اور حل شدہ شکایات کا مکمل ریکارڈ مرتب کرے۔