کراچی(اسٹاف رپورٹر) 52 ویں قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے ٹیم ایونٹ مقابلے فائنل میں داخل ہوگئے۔ پاکستان واپڈا کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کام یاب ہوگئی۔ مردوں کے سیمی فائنل میں واپڈا نے پاکستان آرمی اور پاکستان ریلویز نے پنجاب کیخلاف کامیابی حاصل کی۔ خواتین ایونٹ میں واپڈا نے ہائیر ایجوکیشن اور پاکستان آرمی نے سندھ کو مات دی۔ خواتین کے سیمی فائنل میں آرمی کی راحیلہ نے سندھ کی ملیحہ کو، صنم نے غالیہ محسن ، راحیلہ نے غالیہ کو ہرایا۔ سندھ کی نورین فرحان نے آرمی کی عاصمہ کو شکست دی۔ چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے انفرادی مقابلے شروع ہوگئے، جس میں سندھ کے فائز لئیق نے محسن ، فرحان ہاشم نے محب الرحمان،حسن ویرانی نے وسیم رمضان، خاور محمود نے ایم عباس کو شکست دی۔ خواتین کے انفرادی مقابلوں میں سندھ کی حریم انور نے اقراء، نورین فرحان نے اقرا حمان، غالیہ محسن نے شبانہ طور کو ہرایا۔ آرمی کی راحیلہ کاشف نے سندھ کی نمرا فائق کو زیر کیا۔