• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول زرداری نے آج پھر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی: فیاض چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری نے آج پھرعوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، زرداری خاندان کے سپوت کے منہ سے انسانی حقوق کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔

فیاض چوہان نے کہا کہ بلاول اپنے والد سے پوچھیں، بینظیرشہید کے قاتلوں کو پکڑنے کے لیے کیا کِیا؟

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی قیادت کو عدالتوں کے سوالات چبھ رہے ہیں، سندھ کو پتھر کےدور میں دھکیلنے والےعمران خان کی قیادت پرانگلی اٹھا رہے ہیں۔

فیاض چوہان نے کہا کہ آئی پی پیز کو مسلط کر کے مہنگی بجلی سے اربوں روپے کمائے گئے، بجلی کے نئے ریٹس طے ہونے سے سالانہ 400 ارب کی بچت ہو گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کارکے کیس میں بھی 1.2 ارب ڈالر کا جرمانہ معاف کرایا گیا، عمران خان نیک نیتی اورایمانداری سےملکی خزانے کا استعمال کر رہے ہیں۔

تازہ ترین