• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا قانون پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نیب کا قانون پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، نیب کے ارد گرد میلوں دور تک ناکے لگے تھے، ایسا لگا تھا کہ اعلان جنگ ہورہا ہے۔

شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج آصف زرداری کی نیب عدالت میں پیشی تھی، مگر اسلام آباد مفلوج پڑا تھا، آصف زرداری کو نیب عدالت نے بلایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی نے ورکرز کو کال نہیں دی تھی۔

شیری رحمان نے کہا کہ لاہور میں جو ہوا تو زرداری صاحب نے کہا نہیں چاہتا کہ کارکنان پر تشدد کیا جائے، آصف زرداری کے وکلا کو احتساب عدالت میں جانے سے روکا گیا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ سادہ کپڑوں میں نفری ڈنڈے لیکر کھڑی تھی، کچھ ایم این ایز گئے جن پر تشدد کیا گیا، کپڑے پھاڑے گئے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کا ہیومن رائٹس واچ نے مذاق اڑایا ہے، نیب چیئرمین کو طلب کیا جائے، سفارت کار پوچھتے ہیں کہ یہ کیا ہورہا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے نیب عدالت کے باہر کارکنان پر تشدد کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

تازہ ترین