• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز کا بیٹے کو کرکٹ سے متعلق مفید مشورہ

سرفراز کا بیٹے کو کرکٹ سے متعلق مفید مشورہ


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بیٹے کو رن لینے کیلئے اپنی طرح نہ بھاگنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے بیٹے عبداللہ سرفراز کی کرکٹ کھیلتے ویڈیو شیئر کی اور ساتھ  ہی شاٹ مارنے کا بھی کہا۔

یہ بھی پڑھیے: سرفراز کے بیٹے کی گائے گُھماتے ویڈیو وائرل

انہوں نے شان مسعود کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاٹ مارو لیکن بیٹا ابا کی طرح نہ بھاگنا۔‘

اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے شان مسعود نے لکھا کہ ’ عبداللہ اپنے انکل کی طرح بھاگو ۔‘

ساتھ ہی شان مسعود نے قہقہے لگانے والی ایموجی کا استعمال بھی کیا جس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ بات وہ ازراہِ مذاق کررہے ہیں۔

سرفراز نے مداح ک جانب سے شیئر کیا گیا اُن کا اور عبداللہ کا ایک فوٹو کولاج پر بھی اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد اکثر و بیشتر بیٹے کی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں، اس سے قبل سرفراز کی اہلیہ خوشبخت نے عبداللہ کی گائے گھماتے ویڈیو شیئر کی تھی جو خاصی وائرل بھی ہوئی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے عبداللہ کی گائے کی رسی پکڑے اُس کے ساتھ چلتے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی۔

تازہ ترین