• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد سعید کی وزارت کی کارکردگی رپورٹ جاری

وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے وزارتِ مواصلات کی 2 سال کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

جاری کی گئی رپورٹ میں وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی سادگی مہم کا آغاز کیا۔

کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے اس سادگی مہم میں 750 ملین بچا لیے۔

مراد سعید نے کارکردگی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ این ایچ اے نے پہلے 100 دن میں وزیرِ اعظم سادگی مہم میں 219 گاڑیاں بھی نیلام کیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

اپوزیشن کی سیاست کا محور محض اپنی چوری بچانا ہے، مراد سعید

وفاقی وزیر کی جانب سے جاری کی گئی کارکردگی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ احتساب کے ضمن میں این ایچ اے نے بھی 12 ارب 56 کروڑ 79 لاکھ کی ریکوری کی۔

تازہ ترین