• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، وفاقی حکومت کو کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کا حکم

سپریم کورٹ، وفاقی حکومت کو کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کا حکم 


کراچی(این این آئی)سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو غیرمنصفانہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے کراچی کی بجلی سے متعلق جامع پلان بھی طلب کرلیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کے الیکڑک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے معاملے پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔تحریری حکم میں کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کے طریقہ کار کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے غیرمنصفانہ لوڈشیڈنگ پروفاقی حکومت کو کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کاحکم دیا گیا ہے۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کاطریقہ کار بلاجواز ہے، ایک فردکے بل ادانہ کرنے کاخمیازہ پورے علاقے پر نہیں ڈالاجاسکتا، وفاقی حکومت کے ای کی غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ کرنے پرکارروائی کرے۔ تحریری حکم نامہ کے مطابق صارفین کی جانب سے اووربلنگ پر تحفظات دیکھے گئے، صارفین کاکہناہے کہ بجلی کا استعمال کم اوربل زیادہ بھیجے جارہے ہیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے کراچی کی بجلی سے متعلق جامع پلان بھی طلب کرلیا ہے جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتے بعد سپریم کورٹ اسلام آباد میں مقرر کر دی ہے۔

تازہ ترین