یوں تو میاں بیوی کے درمیان محبت کے کئی قصے آپ نے سنیں ہوں گے لیکن سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک بھارتی شوہر کی بیوی سے محبت ک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے اپنے نئے گھر میں فوت شدہ بیوی کا سلیکون سے بنا حقیقی مجسمہ بنوایا ہے جسے مرکزی کمرے میں رکھا گیا ہے۔
بھارتی تاجر ’سری نواس گپتا ‘کی بیوی تین سال قبل ایک حادثے میں فوت ہوگئی تھیں۔
سری نواس کی بیوی مادھوی ہمیشہ اپنا گھر بنانا چاہتی تھیں لیکن اب نیا گھر تو ہے لیکن وہ اس دنیا میں موجود نہیں ہیں لیکن سری نواس نے ایک مقامی فنکار کی مدد سے اپنی بیوی کا مجسمہ بنوایا اور اسے نئے مکان میں رکھا جہاں وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ رہتے ہیں۔
اس موقع پر سری نواس نے کہا کہ اُنہیں یہ محسوس ہورہا ہے کہ آج ان کی بیوی اپنے خوابوں کے گھر میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلورو کے فنکار شری دھر مورتھی نے ایک سال کی محنت کے بعد یہ مجسمہ بنایا ہے۔
سری نواس مومی مجسمہ چاہتے تھے لیکن یہ علاقہ بہت گرم ہے اور اسی بنا پر اسے سلیکون سے بنایا گیا ہے۔اب سری نواس کی تصاویر میں ان کی دوبٹیاں بھی ماں کے مجسمے کے ساتھ نظرآرہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے اپنی بیوی سے محبت کی ایک انوکھی داستان قرار دیا ہے۔
بعض صارفین نے مجسمہ ساز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے پوری ایمانداری سے انتہائی حقیقی مجسمہ تیار کیا ہے۔