• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں سرائیکی قوم پرست جماعتوں کی ریلی


ملتان میں سرائیکی قوم پرست جماعتوں نے جنوبی پنجاب صوبہ کے مرکز ملتان میں ریلی نکالی۔

ملتان میں ریلی کا آغاز بوسن روڈ سے ہوا جو 9 نمبر چورنگی، چوک کچہری، نواں شہر چوک سے ہوتی ہوئی ملتان پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے قوم پرست جماعتوں کے عہدیدران نے شرکت کی جبکہ وکلاء، آل پاکستان کلرکس ایسویسی ایشن، جماعت اسلامی اور تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کر کے حکومت سے مطالبہ کیا کہ الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منشور میں جنوبی پنجاب صوبہ کو شامل کیا تھا لیکن 2 سال میں اس سلسلہ میں کچھ نہیں کیا گیا، سیکرٹریٹ بھی بہاول پور میں بنا کر ملتان کے ساتھ امتیازی سلوک برتا گیا۔

ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنا وعدہ پورا کر کے سرائیکی صوبہ بنائے جس کا مرکز صرف ملتان ہو، ریلی میں ڈھول کی تھاپ پر سرائیکی رقص بھی پیش کیا گیا۔

تازہ ترین