• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس،2021 کے آخر تک لاکھوں افراد ہلاک ہوجائینگے، بل گیٹس

کراچی(نیوزڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ 2021کے آخر تک جب کورونا وائرس ختم ہورہا ہوگا لاکھوں افراد مزید ہلاک ہوجائیں گے مغربی میڈیا کو دئے گئے۔

 ایک انٹرویو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ لاکھوں افراد کی اموات صرف کورونا وائرس سے نہیں بلکہ غیر معیاری صحت کے نظام اور خوف سے بھی ہلاک ہونگے۔

 بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ان تمام چیزوں کے علاوہ سیاسی عنصر ان تمام امور پر غالب ہیں اس کے علاوہ معاشی بحران بھی ایک اہم امر ہے۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ 2021 کے آخر تک ویکسین آچکی ہوگی مگر پھر بھی کورونا وائرس اہم اثرات چھوڑے گا۔

تازہ ترین