• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، توہین عدالت کیس، آغا افتخار الدین کیخلاف ریکارڈ طلب

اسلام آباد (اے پی پی، این این آئی)سپریم کورٹ نے آغا افتخار الدین مرزا توہین عدالت کیس میں استغاثہ سے آغا افتخار الدین مرزا کے خلاف شواہد کا ریکارڈ طلب کر لیا۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے کہاکہ ملزم کیخلاف تمام دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد ریکارڈ پر لائے جائیں۔ وکیل استغاثہ کی جانب سے آغا افتخار الدین مرزا کیخلاف تین گواہاں کی فہرست پیش کردی۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ پہلے تمام شواہد ریکارڈ پر لائیں، میرے نزدیک تو ملزم نے عدالت کی واضح توہین کی۔جسٹس قاضی امین نے کہاکہ میرے نزدیک تو اس کیس میں فردجرم عائد کرنے کی ضرورت نہیں۔

تازہ ترین