• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، جج کو دھمکیاں، عدلیہ کی تضحیک کے ملزم کیخلاف شواہد کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے اعلیٰ عدلیہ کے ایک جج کو دھمکیاں دینے اوربطور ادارہ اعلیٰ عدلیہ کی تضحیک کرنے سے متعلق وڈیو جاری کرنے کے ملزم آغا افتخارالدین مرزا کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران آئندہ سماعت پر استغاثہ سے ملزم کیخلاف شواہد کا ریکارڈ طلب کر تے ہوئے سماعت دس محرم کے بعد تک ملتوی کردی ہے ،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سماعت کی تو وکیل استغاثہ نے ملزم کیخلاف تین گواہان کی فہرست پیش کی جس پر جسٹس قاضی امین نے کہاکہ پہلے تمام شواہد ریکارڈ پر لائیں ،میرے نزدیک تو ملزم نے عدالت کی واضع توہین کی ہے، اس کیس میں فردجرم عائد کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے ،اس کے باوجود ملزم کوشفاف ٹرائل کا حق دیکر اسے بے گناہی ثابت کرنیکا پورا موقع دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین