مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا، گھر گھر تلاشی کے دوران 6 نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
بھارتی فورسز نے ایک نوجوان کو ضلع شوپیاں اور دو نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ میں شہید کیا۔
قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں گھر گھر تلاشی کے دوران 4 کشمیریوں کو اور جموں کے علاقوں پونچھ اور رمبان میں گھر گھر تلاشی کے دوران 2 نوجوانوں کو گرفتار کیا۔