• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار علی رحمٰن خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ حوصلہ افزا پیغام شیئر کیا ہے ۔

پاکستان کے معروف اداکار علی رحمٰن خان نے فوٹو ، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن پر اپنی ایک دلچسپ تصویر شیئر کی ہے ، علی رحمٰن کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اُن کے پاؤں زمین کے بجائے ہوا میں ہیں ، تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے علی رحمٰن ہوا میں معلق کوئی بُت ہیں ، اُن کے چہرے پر کسی قسم کا کوئی تاثر بھی نہیں ہے ۔


علی رحمٰن نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں اپنے مداحوں کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام ’اپنے سُپر مین خود بنیں ‘ بھی لکھا ہے ۔

علی رحمٰن کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر اور پیغا م کو اُن کے مداح خوب سراہ رہے ہیں ۔

تازہ ترین