برطانیہ: بغیر انشورنس چلائی جانیوالی ایک لاکھ 60 ہزار گاڑیاں ضبط
برطانیہ میں گذشتہ برس انشورنس کے بغیر چلائی جانے والی ایک لاکھ 60 ہزار گاڑیاں ضبط کی گئیں یہ تعداد گذشتہ 17 برس کی نسبت بلند ترین تھی، موٹر انشورنس بیورو کے مطابق روزانہ تقریباً تین لاکھ گاڑیاں انشورنس کے بغیر چلائی جاتی ہیں جس کی بڑی وجہ انشورنس کی لاگت ہے۔