• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسدارانِ انقلاب

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے باعث جہازوں میں آگ لگ گئی۔

پاسدارانِ انقلاب نے الزام عائد کیا ہے کہ چاروں جہاز غیر قانونی طور پر تیل کی ترسیل کر رہے تھے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیزی جاری رہی تو امریکا کے علاقائی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔

2 دن قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں 2 ٹینکر بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دونوں ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید