لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف،حمزہ شہباز ، نصرت شہباز، سلمان شہباز اور دیگر سولہ ملزمان کے ریفرنس کو ابتدائی سماعت کیلئےمنظور کر لیا۔ احتساب عدالت کےجج جوادالحسن نے تفتیشی آفیسر کو آج طلب کر لیا ہے ۔ آج عدالت ابتدائی سماعت کے بعد ملزمان کی طلبی کے احکامات جاری کرے گی۔ نیب نے احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کیا تھاجس پر آج ابتدائی سماعت ہوگی۔ادھر آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف سمیت دیگر 13 ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت مزید کارروائی کیلئے یکم ستمبر تک ملتوی کر دی۔