• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن بارڈر کوپیدل آمد ورفت کے لیے کھولنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، چشتی

کوئٹہ(آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی‘ صوبائی کنویننر مفتی شفیع الدین ‘ ڈپٹی کنوینئرعبیداللہ حقانی‘ مرکزی معاون حاجی حیات اللہ کاکڑ ‘ ضلعی امیر قلعہ عبداللہ یسین اخونذادہ‘ جنرل سیکرٹری حاجی محمدانور تحصیل چمن امیر حاجی فیض اللہ جنرل سیکرٹری صوبائی سالارعبدالولی سالار مفتی زین العابدین حاجی محمدانور مولانا احمد خان محمد حنفیا ودیگر نے چمن بارڈر کوپیدل آمد ورفت کے لیے کھولنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بارڈر کوپہلے کھولتے تو یہ تلخ واقعات پیش نہ آتے چمن کے عوام اور سیاسی جماعتیں چیخ رہی تھیں کہ طاقت کی استعمال اور استحصال مسئلے کاحل نہیں پھر حالات حکومت کی ہاتھ سے نکل جائیں گے لیکن حکومت کو سنائی نہیں دے رہا تھا اگر حکومت معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کرتی تویہ دالخراش واقعہ پیش نہ آتا۔ انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار نے 5 ماہ چمن کے غریب عوام کو دیوار سے لگایاگیا انہوں نے کہا کہ حکومت بارڈر کی کھولنے کے ساتھ چمن سے کوئٹہ تک غیری ضروری چیک پسٹوں کو بھی ختم کرے اور عوام کو بلاجواز تنگ اور ان کی تذلیل کاسلسہ بندکیا جائے۔
تازہ ترین