• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور کےحوالے سے سپریم کورٹ آزاد کشمیر کا فیصلہ تاریخی ہے،سعید مغل، بشیر ثاقب، بیرسٹر اشرف

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) سابق مشیر آزاد کشمیرحکومت محمد سعید مغل، پروفیسر بشیر ثاقب، بیرسٹر محمد اشرف اور دیگر نے آزاد کشمیرسپریم کورٹ کے میرپور کے حوالے سے حالیہ تاریخی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 1985ء سے اب تک میرپور میونسپل کارپوریشن اور میرپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے درمیان اختیارات کی جنگ سے عوام بری طرح پس گئے تھے۔ ماضی میں بننے والی لگاتار الاٹمنٹ کمیٹیوں کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال تھی۔ پہلی بار سپریم کورٹ میں اہل میرپور کی نمائندگی کرتے ہوئے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ذوالفقار احمد راجہ نے عوامی مقدمہ لڑا۔ 1696پلاٹ ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے سپریم کورٹ نے مستقل کئے، 202پلاٹ جزوی طور معمولی تجاوزات کی بنا پر انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے اور 343ایسے پلاٹس ہیں جو مفاد عامہ کی پراپرٹی پر تعمیر کئے گئے انہیں تمام جزوی کارروائی کرتے ہوئے مسمار کرنے کا آرڈر دیا۔ اوورسیز کمیونٹی نے اس فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا ہے۔ اوورسیز کمیونٹی کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح کے فیصلے ہوتے رہے تو اعتماد بڑھے گا۔
تازہ ترین