• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈاپ اسکینڈل میں لاپتہ ملزم قتل ہوگیا، پولیس رپورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل میں یوسف رضاگیلانی کے شریک نامزد ملزم محمد ہارون کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو قتل کردیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ  جمع کروائی گئی جس میں بتایا گیاہے کہ محمد ہارون لاپتا نہیں، بلکہ بیوی نے دوست کے ساتھ مل کر اسے قتل کر دیا ہے ۔

پولیسمے مطابق ملزم کی لاش کو بھی جلا دیا گیا تھا، قتل کے بعد ملزم کی بیوی صنم ہارون نے عدالت میں شوہر کی گمشدگی کی درخواست دائر کی جس کے بعد صنم کے دوست کو گرفتار کرلیا گیا اور ملزم نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ صنم ہارون کو پیش کیا جائے، جس کے بعد کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ محمد ہارون کی گمشدگی درخواست 2015 ء سے سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، محمد ہارون ٹڈاپ اسکینڈل میں یوسف رضاگیلانی کا شریک ملزم تھا۔

محمد ہارون نے 7 ارب روپے کرپشن کے 19 کیسز میں ضمانت حاصل کی تھی۔

تازہ ترین