• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نفیس کے بےبی شاور میں عثمان خالد بٹ کی شرکت

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل مریم نفیس  کے گھر بےبی شاور (گود بھرائی) کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ان کے دوستوں نے بھی شرکت کی جن میں عثمان خالد بٹ بھی شامل تھے۔

اداکار عثمان خالد بٹ نے مریم نفیس کے بےبی شاور تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

اداکارہ مریم نفیس جلد ننھے مہمان کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہنے والی ہیں، اس حوالے سے ان کے گھر پر حالیہ دنوں گود بھرائی کی تقریب رکھی گئی، جس میں ان کے ساتھیوں و دیگر نے شرکت کی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ’مریم نفیس کا بےبی شاور، یا پھر ایسی جگہ جہاں ہم زیادہ دیر اپنے چہروں پر سنجیدگی نہیں رکھ سکتے۔‘

ان تصاویر میں مریم نفیس اور عثمان خالد بٹ کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں عثمان خالد بٹ مریم نفیس کو مٹھائی بھی کھلاتے نظر آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ مریم نفیس  نے کچھ دن قبل بھی گود بھرائی تقریب کی تصاویر شیئر کی تھیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ مریم نفیس نے فلم ساز امان احمد سے اکتوبر 2022ء میں شادی کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید