سرگودھا کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے دو سالہ بچی انتقال کرگئی، ورثاء نے اسپتال انتظامیہ کے خلا ف احتجاج کرتے ہوئے عملے کے خلا ف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
بچی کے ورثاء نے الزام لگایا کہ طبیعت خراب ہونے پر بچی کو اسپتال لائے جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد انجکشن لگایا جس کے بعد بچی کی حالت خراب ہوگئی اور وہ انتقال کرگئی۔
ورثاء کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کو باربار بلایا گیا مگر ڈاکٹر نہیں آیا۔
ورثاء نے اسپتال میں احتجاج کیا، جبکہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی کو تشویشنا ک حالت میں لایا گیا تھا، اسپتال کے عملے نے کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا۔