• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل، 15 میں سے 13 ارکان نے ایران کیخلاف پابندیوں کی مخالفت کردی

 نیویارک (جنگ نیوز )ایران کیخلاف پابندیوں کے مطالبے پر امریکا کو تاریخی سفارتی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے،سلامتی کونسل میں 15میں سے 13 مسلم ممالک نے اس کی مخالفت کی ہے،مخالفت کرنےوا لے ممالک کاکہنا ہےکہ معاہدے سے نکل کر واشنگٹن مطالبے کی کیوں بات کررہا ہے؟دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان مورگن اورٹاگس نے کہا کہ ’’ ایران کو ایک شاندار موقع مہیا کیا گیا تھا لیکن اس نے یہ موقع ضائع کردیا۔چنانچہ آج اسی وجہ سے ہمیں یہ دن دیکھنا پڑرہے ہیں۔امریکا ایران کے خلاف اسلحہ کی پابندی کے دوبارہ نفاذ کے لیے آئندہ ماہ سفارتی کوششیں تیز کردے گا کیونکہ ایران کا کردار یہ ظاہر کررہا ہے کہ اگر اس پر پابندی میں توسیع نہیں کی جاتی ہے تو اس کو اکتوبر میں روایتی اسلحہ خرید کرنے کا موقع مل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا چاہتا ہے کہ اقوام متحدہ ایران کے خلاف وہ پابندیاں پھر لگا دے جو اٹھائی جا چکی ہیں، لیکن ٹرمپ انتظامیہ کو سلامتی کونسل میں ایک ’تاریخی ناکامی‘ کا سامنا ہے۔ کل پندرہ میں سے تیرہ ممالک اس امریکی مطالبے کے خلاف ہیں۔نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفاتر سے ہفتہ22اگست کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق امریکی حکومت نے ایران کے خلاف عالمی ادارے کی ماضی میں اٹھائی جا چکی پابندیاں بحال کرنے کا جو مطالبہ کیا ہے، اس کے نتیجے میں امریکا خود ہی الگ تھلگ ہو کر رہ گیا ہے۔

تازہ ترین