کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) تشنج سے بچاؤ کی6روزہ مہم کاکوئٹہ کی50یونین کونسل میں آغاز ہو گیا۔محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ کے 50یونین کونسلز میں تشنج سے بچاؤ کی 6روزہ انسداد مہم کاآغاز کر دیا گیا ہے اس دوران پانچ لاکھ سے زائد خواتین کو تشنج سے بچائو کے ٹیکے لگائے جائینگے ، جبکہ15سال سے49سال تک کی خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے، مہم کے لئے634ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔