• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا حکومت نے اپر چترال میں 2 روزہ بروغل فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، فیسٹیول میں یاک پولو، بزکشی سمیت دیگر مقامی روایتی کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

چترال سے 250 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سرحدی گاؤں بروغل کے نیشنل پارک میں فیسٹیول کا انعقاد 5 اور 6 ستمبر کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

محکمہ سیاحت کا بروغل فیسٹیول 5ستمبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ

فیسٹیول میں سیاح اور مقامی افراد روایتی کھیلوں ہارس پولو، یاک پولو، ڈونکی پولو، بزکشی، رسہ کشی، کشتی، فٹ بال، کرکٹ اور میراتھن ریس کے مقابلوں اور آتش بازی سے محظوظ ہوں گے۔

فیسٹیول میں ناصرف مقامی کھانوں کی نمائش کی جائے گی بلکہ مقامی موسیقی اور قدیم ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

بروغل میں سیاحوں کی سہولت کے لیے فیسٹیول کے مقام پر ٹینٹ ویلج بھی قائم کیا جائے گا تاکہ سیاح ایڈونچر سے بھرپور سیاحت سے لطف اندوز ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیے:۔

بروغل فیسٹیول 6 ستمبر سے شروع ہو گا، تیاریوں کا آغاز

علاقے کی مخصوص و منفرد جغرافیائی حیثیت اور دل کش مقامات کے باعث ملکی و بین الاقوامی سیاح بروغل فیسٹیول میں کھنچے چلے آتے ہیں۔

یہ سیاح ناصرف قدرتی مناظر گلیشئیرز، دریا، ندی نالوں، جھیلوں، اونچے اونچے پہاڑی سلسلوں، جنگلی حیات سے کا نظارہ کرتے ہیں بلکہ مقامی ثقافت سے روشناس اور کھانوں سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔

تازہ ترین