• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی: خاتون صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف مذمتی قرار داد منظور


سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران خواتین صحافیوں کو سوشل میڈیا پر ہراساں کئے جانے کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

قرارداد پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے ایوان میں پیش کی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش کی گئی قرارداد میں پیپلز پارٹی کی رکن شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے خواتین صحافیوں کو انصاف کی فراہمی کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔


شرمیلا فاروقی نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے بات کریں تو آپ کو گالی پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین صحافیوں نے سوشل میڈیا پر ہراساں کئے جانے کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

پی پی کی خاتون رکن اسمبلی نے کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کے ذریعے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت سے وابستہ کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے خواتین صحافیوں کو دھمکانا افسوسناک ہے۔ حکومت آزادی اظہار رائے کو یقینی بنائے۔

سندھ اسمبلی میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔ پی ٹی آئی ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی۔

مذمتی قرارداد پیش کیے جانے کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کےلیے ملتوی کردیا گیا۔

تازہ ترین