• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ فنانس ترمیمی بل 2020ء متفقہ طور پر منظور

صوبائی اسمبلی میں سندھ فنانس ترمیمی بل 2020ء متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ بل کے تحت سندھ میں کیپیٹیل ویلیو ٹیکس ختم کردیا گیا ہے جس سے تعمیراتی صنعت، رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو فرو غ ملے گا۔ بل کے تحت حکومت سندھ نے تعمیراتی شعبے کے لئے مختلف مراعات کا اعلان کیا ہے جس سے 40 صنعتوں کو براہ راست فائدہ ہوگا۔

اس سے قبل یہ ٹیکس غیر منقولہ جائیداد کی لیز، خرید و فروخت اور منتقلی پر وصول کیا جاتا تھا اور اس سے سندھ حکومت کو اربوں روپے کی وصولی ہوتی تھی۔

وزیر ریوینیو نے کہا کہ یہ قومی کاز ہے جس کے لئے حکومت سندھ نے قربانی دی اور اس کا سہرا چیئرمین پیپلزپارٹی کو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعتی سیکٹر کیلئے سندھ حکومت نے 5 ارب ٹیکس کلیکشن کی قربانی دی ہے۔

ایوان میں چار نئے بل بھی متعارف کرادیئے گئے۔ جن میں حصول اراضی کا ترمیمی بل، سندھ لینڈ ریونیو ترمیمی بل، سندھ ایکسپلوسوز بل اور سندھ کانٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی اساتذہ کی مستقلی کا ترمیم بل 2019ء شامل ہیں۔

تمام بل مزید غور کے لئے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیئے گئے۔

تازہ ترین