• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، شاہد خاقان عباسی کی تقریر پر چور چور کے نعرے، تمہارا باپ چور، سابق وزیراعظم

شاہد خاقان عباسی کی تقریر پر چور چور کے نعرے، تمہارا باپ چور


اسلام آباد(ایجنسیاں)قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی تقریر کے دوران حکومتی بنچوں سے چورچورکے نعرے لگائے گئے جس پر شاہد خاقان نے کہا کہ تمہاراباپ چورہو گا۔پیر کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہ ملنے پر اسپیکر اسد قیصر اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا‘شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اسپیکرشرم کریں اور حکومتی ارکان کو تنقید سے روکیں جس پرا سپیکر بھی غصے میں آگئے اور انہوں نے کہا کہ آپ سابق وزیراعظم رہے ہیں‘ آپ حوصلہ پیدا کریں، اپنی زبان درست کریں‘ آپ کو بھی بات کرنے کا سلیقہ آنا چاہیے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شاہد خاقان نے اسپیکر کے ساتھ جس لہجے میں بات کی وہ درست نہیں تھا‘شاہد خاقان عباسی اپنے الفاظ واپس لیں اور اسپیکر سے معذرت کریں ‘شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں اپنے الفاظ واپس لینے کو تیار ہوں مگر وزیر صاحب وعدہ کریں کہ سچ بولیں گے‘شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے اگر سچ بول دیا تو آپ شرمندہ ہوجائیں گے ‘ میں ایوان کا ماحول خراب نہیں کرنا چاہتا، کچھ باتیں پردے میں ہیں تو رہنے دیں اچھا ہوگا ۔

تازہ ترین