• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ ،قاتلانہ حملوں کےملزم فوری گرفتار کئے جائیں،پاکستان بار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین عابد ساقی نے ملک بھر میں 5 وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر متعدد وکلاء پر قاتلانہ حملوں اور اغواء جیسے گھنائونے واقعات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات چلا کر انہیں مثالی سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔پیر کو بیان میں انہوں نے ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی لاقانونیت پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور 5 وکلا کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر متعدد وکلاء پر قاتلانہ حملوں اور اغواء کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔جن پانچ وکلاء کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے،ان میں سرگودھا سے سمیع اللہ باجوہ ، ایڈووکیٹ اور ان کا بھائی ،قصور سے اقبال گجر ، ایڈووکیٹ اور ان کے دو دوست ،فیصل آباد سے اعجاز احمد ایڈووکیٹ ، لاہور سے زین غفار ، ایڈووکیٹ اور کراچی سے کوثر ثقلین ایڈووکیٹ شامل ہیں ۔اسی طرح قاتلانہ حملوں کے متاثرین میں لاہور کے ملک افضال اعوان ایڈووکیٹ اور ان کے دو بھائی ،ڈسٹرکٹ بار پاکپتن کے صدر شہزاد منیر بھٹی بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین