مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے نیازی حکومت کی 2 سال کی نالائقیوں اور نااہلیوں سے پردہ اٹھایا ہے۔
یہ بات مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس کی بعد خوشامدی وزراء پانی بنا مچھلی جیسے تڑپ رہے ہیں، مہرے، کٹھ پتلیاں اور چابی والے کھلونوں نے دو سال سے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کے بعد اب سیاسی کارکنوں کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: لاہور ڈوب گیا، عثمان بزدار اٹھے نہیں، عظمیٰ بخاری
انہوں نے مزید کہا کہ نون لیگی کارکن طاہر مغل کو ایف آئی اے نے حکومت کے کہنے پر طلبی کا نوٹس جاری کیا۔
مسلم لیگ نون کی ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بزدل حکمرانوں میں کارکنوں کی تنقید برداشت کرنے کا بھی حوصلہ نہیں ہے۔