• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے گڈاپ ٹاؤن میں تھڈو ڈیم اوور فلو ہوگیا


کراچی کے گڈاپ ٹاؤن میں تھڈو ڈیم اوور فلو ہوگیا، آس پاس کے علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

پانی کی گنجائش ختم ہونے کے ساتھ ڈیم میں شگاف بھی پڑگیا ہے، جہاں سے پانی کا رساؤ جاری ہے۔

تھڈو ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 80 فٹ تک تھی جو اب پوری ہوچکی ہے۔

ڈیم اوور فلو ہونے کے باعث پانی ڈیم سے باہر آرہا ہے، جس کے باعث ڈیم کے آس پاس کے علاقوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ 

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جہاں شہری علاقے بھی زیر آب آگئے اور سڑکیں تالاب بن گئیں۔

تازہ ترین