موٹروے پولیس نے بہاولپور کے نزدیک کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 9 من وزنی مردہ جانور برآمد کرلیا۔ موٹر وے پولیس کےمطابق مردہ جانور کا گوشت بناکر قریبی شہروں میں فروخت کیا جانا تھا۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق بہاولپور کے نزدیک ایک مشتبہ گاڑی کی چیکنگ کے دوران 9 من وزنی مردہ بیل برآمد ہوا، جسے ویٹنری ڈاکٹر کی موجودگی میں تلف کر دیا گیا۔
تین ملزمان زبیر، یوسف اور تنویر کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے مردہ جانور کا گوشت بار بی کیو کے لیے ریسٹورنٹس کو سپلائی کرنا تھا۔