• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم پن بجلی گھر کیلئے 100 ارب روپے کے اسلامک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ، سکوک بانڈز کی مدت 10 سال ہوگی

اسلام آباد (رائٹرز) حکومت پاکستان نے 100ارب روپے (995ملین ڈالر)کے اسلامی بانڈجاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے حاصل ہونے والی رقم نیلم جہلم پن بجلی گھر پر خرچ ہوگی۔ مجوزہ بجلی گھر پاکستان کا چوتھا بڑا بجلی گھر ہوگا، ان سکوک بانڈز کی مدت 10سال ہوگی اور یہ انفراسٹرکچر کےلیے سکوک کی فروخت کا اب تک کی تاریخ کا سب سے بڑا سودا ہوگا۔ یہ سکوک بانڈ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ نجی طور پر فروخت کرے گی، ریٹنگ ایجنسی JCR-VISنے ان بانڈز کی ابتدائی ریٹنگ ’ٹرپل اے‘ مقرر کی ہے۔ واضح رہے کہ روایتی بانڈز کی نسبت سکوک بانڈ دراصل سرمایہ کاری کے سرٹیفکیٹ ہوتے ہیں جو اسلام کے مذہبی اصولوں کے مطابق ہوتے ہیں اور ان میں سود کی ممانعت ہوتی ہے۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کل لاگت کا تخمینہ 404ارب روپے ہے اور اس سے 969میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جو کہ ملک کی بجلی پیدا کرنے کی مجموی استعداد کا 5فیصد ہے۔ اس منصوبے کا پہلا آپریشن 2017میں مکمل ہوجائے گا۔انفراسٹرکچر سکوک بانڈز کا اجرا سست رہا ہے اور جزواً اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں اثاثے مخصوص مقاصد میں استعمال ہونے والی گاڑیوں پر خرچ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے اور یہ معاملہ سیاسی اور قانونی وجوہات کی بنیاد پر ریاستی منصوبوں میں مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔
تازہ ترین