• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری

سیئول ( نیوز ڈیسک) امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کورونا وائرس کے تناظر میں یہ مشقیں 2 روز تاخیر سے شروع کی گئیں اور طے شدہ دورانیے سے مختصر بھی کردی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ موسم گرما کی تربیتی مشقیں بھی معمول کے مقابلے میں بہت چھوٹے پیمانے پر ہو رہی ہیں کیونکہ کورونا کی وبا کے باعث امریکا سے عملے کا شرکت کرنا مشکل ہے۔ دریں اثنا شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ حکمراں ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی آج ایک اہم اجلاس منعقد کرے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر شمالی کوریا، امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کے خلاف جوابی اقدامات کرے گا۔
تازہ ترین