• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوں کے ذریعے پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کے اختیارات دئیے جارہے تھے، شیری رحمٰن

بلوں کے ذریعے پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کے اختیارات دئیے جارہے تھے، شیری رحمٰن 


اسلام آباد(نمائندہ جنگ‘مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماءسینیٹر شیری رحمٰن نے کہاہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن کی جانب سے ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ دو بلوں کی اس لئے مخالفت کی گئی ہے کیونکہ ان بلوں کے ذریعے پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کے اختیارات دئیے جارہے تھے۔

ایف اے ٹی ایف کی آڑمیں نیب کا دائرہ کار بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر ‎شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ آئین اور عوام کی بنیادی آزادیوں کے خلاف قانون سازی نہیں کرنے دینگے۔

 ‎سینٹ سے دو بل مسترد ہوئے، ایسے بل حکومت دوبارہ لائی تو پھر مسترد کرائیں گے ‎،‎ اپوزیشن سلیکٹڈ، کرپٹ اور نااہل وزیراعظم کو این آر او نہیں دیگی‘ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں حکومت کوسیاسی دہشت گردی نہیں کرنے دیں گے۔

منگل کو وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہاکہ بغیر وارنٹ گرفتاری ایف اے ٹی ایف کے مطالبات میں شامل نہیں ہے، نہ اس معاملے کا کسی بھی طرح دفاع کیا جاسکتا ہے۔ 

ایف اے ٹی ایف کو نیب کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہورہی ہے تاکہ اپوزیشن کا شکار کیا جاسکے۔

 ہم پاکستان کو ایک کرپٹ حکومت کے آسرے پر بغیر کسی محاسبے کے پولیس اسٹیٹ نہیں بننے دے سکتے۔

حکومت ایف اے ٹی کی آڑ میں پہلے بھی ایک بل پیش کرنے کی کوشش کر چکی ہے جوبالکل ضروری نہیں تھا۔

تازہ ترین