اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس اور مختلف مکاتب فکر کے جید علماء و اکابرین کا کاروان امن مری پہنچ گیا،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس،چیف ٹریفک آفیسر سیدعلی اکبر، مولانا اشرف علی، مولانا مظہر، قاری عبدالرشید، مولانا غفور توحیدی، حافظ محمد اقبال رضوی، شوکت جعفری، سید ظاہر شاہ، سید جاوید علی شاہ، آغانیئر عباس جعفری اور قاری ظہور الحق کاظمی کاروان کی صورت میں مری پہنچے۔جامعہ الفاروق الاعظم مری میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں اجلاس منعقد کیاگیا۔ سی پی او نےکہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ تمام مکاتب فکر کے جید علماء اور راہنما امن کے قیام کیلئے اکٹھے ہیں، اجلاس کے اختتام پر مری مال روڈ پر اظہار یکجہتی کے طور پر امن واک کی گئی۔